پی پی کے مراد علی شاہ اٹھاسی ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب

شائع 29 جولائ 2016 12:41pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اٹھاسی ووٹ لے کروزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔تحریک انصاف کے خرم شیرزمان کوتین ووٹ ملے۔ایم کیوایم نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔نئے قائدایوان کا انتخاب  ڈویژنل پول کے طریقہ کارکے تحت ہوا۔

سندھ اسمبل ی نے نیا قائد ایوان منتخب کرلیا ،اجلاس میں ایک سوانتالیس ارکان شریک ہوئے۔فنکشنل لیگ اراکین نےاجلاس میں شرکت نہیں کی۔انتخاب کیلئے ڈویژنل پول کا طریقہ کاراختیارکیاگیا۔اسپیکرکے دائیں جانب مرادعلی شاہ اوربائیں جانب خرم شیرزمان کوووٹ دینے والوں کیلئے دروازے مختص ہوئے۔وزیراعلی سندھ اورقائدایوان قائم علی شاہ نے سب سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا۔

ٹھٹھہ کے شیرازی برادران نے مراد علی شاہ کوووٹ دیاجبکہ ڈاکٹرذوالفقارمرزاکے صاحبزادے حسنین مرزانے بھی مراد علی شاہ کوہی ووٹ دیا۔ایم کیوایم اورمسلم لیگ ن کےبعض ارکان نام پکارے جانے پرووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نشستوں سے نہیں اٹھے۔

نادرمگسی،علی نوازشاہ،شرجیل میمن اوراویس مظفربیرون ملک ہونےکی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔؎ووٹنگ کا نتیجہ آنے پرپیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اٹھاسی ووٹ لے کروزیراعلی منتخب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے خرم شیرزمان کو3 ووٹ مل سکے۔

۔