کرپشن کا مقابلہ کرینگے،مراد علی شاہ
فائل فوٹوکراچی:نو منتخب وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب کرپشن کے چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔سندھ کے سردار کا انتخاب کرلیا گیا۔ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ اپنے پہلے خطاب میں کراچی کا نقشہ تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کرپشن سمیت تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
سندھ کو نیا اور پرجوش وزیراعلیٰ مل گیا ، آٹھ سال وزرات اعلیٰ پر رہنے والے قائم علی شاہ گھر چلے گئے۔مراد علی شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ کے صاحبزادےاور صوبے کے ستائیسویں وزیراعلیٰ ہیں۔
ایوان میں نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ بننے کے بعد مراد علی شاہ نے اپنا پہلا خطاب کیااور کہا کہ وہ آج یہاں اپنے والدین کی دعاؤں کی بدولت ہیں۔انہوں نے بھروسہ کرنے پر پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں ان کی تین ترجیحات ہیں،عوامی خدمت، عوامی خدمت اور صرف عوامی خدمت،جنہیں حل کرنے کیلئے ایوان کے تمام اراکین کا ساتھ درکار ہے۔
مراد علی شاہ نے ایوان میں اپنا پہلا حکم نامہ بھی جاری کردیا،خطاب میں کہا کہ ان کی ترجیح وقت کی پابندی کو یقینی بنانا بھی ہے۔منتخب وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور ماحولیاتی آلودگی بڑا چیلنج ہے،کرپشن کی بہت باتیں ہیں، جلد تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی سابقہ خدمات کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کے دورمیں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی،اراکین اسمبلی قائم علی شاہ کھڑے ہوکرخراج تحسین پیش کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔