لاڑکانہ:رینجرز کی گاڑی پر حملہ،1 اہلکار شہید

شائع 30 جولائ 2016 08:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاڑکانہ:لاڑکانہ میں میرو خان چوک پر رینجرز کی گاڑی دہشت گردی کا نشانہ بن گئی ، دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید  جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

 سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

دھماکے  کے نتیجے میں گاڑی میں سوار رینجرز کے 6 اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار شاہد سیال دم توڑ گیا۔

 دیگر  زخمی اہلکاروں میں بلاول، راشد، غلام نبی، سلیمان اور سرتاج شامل ہیں شہید اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش  رینجرز ہیڈکوارٹر منتقل کردی گئی۔

واقع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کردیا گیا۔

 ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ اور رینجرز حکام نے بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے چوہدری نثار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے  ۔