عدالت سے انصاف نہیں مل رہا، ڈاکٹرعاصم حسین
ڈاکٹر عاصم حسینکراچی: سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کہتے ہیں کہ عدالت سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا،میرے کیس میں وسیم اخترکی گرفتاری سمجھ سے بالاترہے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف جے جے وی ایل کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت وکلا ءصفائی نےملزمان پرفرد جرم عائد کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئےموقف اختیارکیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سےعدالت میں مکمل دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔
آئین ملزمان کوشفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے،جس پرعدالت نے فرد جرم عائدکئےبناہی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی، پیشی کے موقع پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ 'عدالت سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا'۔
انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، اگرانہیں گرفتارکرناتھا توپہلے ہی کرلیتے۔
سابق مشیرپیٹرولیم نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تبدیلی خوشگوارہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔