قمر زمان کائرہ اور راجا پرویز کی پریس کانفرنس

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2015 04:52am

qamar000

اسلام آباد: قمر زمان کائرہ اور راجا پرویز اشرف کا نوڈیرو میں پریس کانفرنس کے دوران رینٹل پاور کیس کے حوالے سے سوال پر کہنا تھا کہ آج بی بی شہید اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے حوالے سے سوال کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیرخارجہ کائرہ اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف ہوگئے پریشان جب ایک صحافی نے رینٹل پاور کیس پر سوال جڑ دیا۔

ایک ہی سوال بار بار آنے پر بالآخر راجا پرویز اشرف نے کہا کیس عدالت میں ہے۔

سابق وزیراعظم پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، ہم نے اپنے خلاف کیسوں کا پہلے بھی عدالتوں میں سامنا کیا، پیپلز پارٹی مقدمات سے گھبرانے والی نہیں ہے۔