وزن کم کرنے کا بہترین ناشتہ

شائع 04 اگست 2016 08:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ناشتہ دن بھر کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے۔ لہذا دن کا آغاز ہمیشہ غذائیت سے بھرپور کھانے سے کرنا چاہیئے ، غذائیت سے بھرپور ناشتہ آپ کو دن بھر توانا رکھتا ہے اور آپ ہر کام بخوبی انجام دیتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ ناشتہ نہیں کریں گے تو یہ آپ کی صحت کےلیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ناشتہ لازمی کیا کریں کیونکہ بھرپور ناشتہ آپ کا وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کی مطابق وہ افراد جو پیٹ کی چربی سے پریشان ہیں وہ ناشتے میں صرف ایک چیز کھائیں گے تو اس سے وہ اپنی پیٹ کی چربی باآسانی کم کرسکتے ہیں۔

وہ کیا چیز ہے؟

٭ پیٹ کی اضافی چربی سے پریشان افراد کو ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کھانے چاہیئے۔ چونکہ ناشتہ پروٹین سے بھرپور ہونا چاہیے لہذا ناشتے میں انڈے کھانا بہترین آپشن ہے۔ ناشتے میں انڈے کھانے سے آپ دن بھر چاق و چوبند اور توانا رہیں گے۔

٭ ابلے ہوئے انڈے نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، بلکہ ان میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں ۔

٭ ایک  بھرپور ناشتہ ابلے ہوئے انڈوں اور ایک سیب پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ ان دونوں چیزوں میں تقریباً 160 کیلوریز ہوتی ہیں، جوکہ وزن کم کرنے کےلیے بہترین ہیں۔

٭ یہ کھانا آپ کو غیر معیاری چیزوں سے محفوظ رکھتا ہے  اور آپ کو توانائی بخشتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔