بچن فیملی کیوں ہوگئی ناراض ایشوریا سے ؟
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے سے ان کی فیملی آج کل ناراض ہے، اس ناراضگی کی وجہ ان کی نئی فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ فلمائے گئے نازیبا سین ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بچن فیملی کو دونوں کے ایک ساتھ نظر آنے پر تو کوئی اعتراض نہیں تاہم برفی اسٹار کے ساتھ چند نازیبا سین فلمانے پر سخت ناراض ہیں ۔
لیکن ایشوریا کا ان تمام باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فلم میں انہوں نے کوئی نازیبا حرکت نہیں کی ہے،سب کچھ سین کی ڈیمانڈ کے مطابق کیا ہے۔
بچن فیملی ایشوریا کے اس بیان سے خاص خوش نظر نہیں آتی، انہوں نے کرن جوہر کو تنبیہ کی ہے کہ تمام سین فلم سے ہٹا دئیے جائیں۔
جبکہ دوسری جانب یہ کہاجا رہا کہ یہ سب سچ نہیں ہے بچن فیملی نے ایشوریا کے فلم میں کام کرنے پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا ۔
لہٰذا کوئی بھی نہیں جانتا حقیقت کیا ہے،وہ بیان جو بچن فیملی کی جانب سے پہلے آیا یا وہ جواب آیا ہے ،اس کے علاوہ ایشوریا نے واقعی میں فلم میں بولڈ سین کئے ہیں یا نہیں یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔