وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پرکراچی پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پرکراچی پہنچ گئے،وزیراعظم کے سامنے وزیراعلی سندھ رینجرزاختیارات کا معاملہ اٹھائیں گے ۔وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم بذریعہ ہیلی کاپٹرپورٹ قاسم پہنچے جہاں وزیراعظم کو پورٹ قاسم پر 1320 میگاواٹ کے بجلی گھراورترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اوررینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت کی تقریب ایکسپورٹ ٹرافی کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔