ن لیگ آج تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے گی

اپ ڈیٹ 05 اگست 2016 10:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن تحریک انصاف کے خلاف اثاثے پوشیدہ رکھنے اور آف شورکمپنیوں سے متعلق آج الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکرے گی۔

ذرائع کے مطابق ،مسلم لیگ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف عدالتی جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان،سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کے خلاف اثاثے چھپانے اورآف شورکمپنیاں ظاہرنہ کرنے سے متعلق ریفرنس تیارکرلیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے آج الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکیا جائے گا۔