ضرب عضب قومی نظریہ بن چکا ہے، صدرممنو ن حسین

شائع 05 اگست 2016 08:15am
آئندہ برس یوم آزادی پر ملک کئی گناہ خوشحال ہوگا،ممنون حسین - فائل فوٹو آئندہ برس یوم آزادی پر ملک کئی گناہ خوشحال ہوگا،ممنون حسین - فائل فوٹو

کوئٹہ:بلوچستان میں فرسٹ محمد علی جناح شوٹنگ مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ضرب عضب قومی نظریہ بن چکا ہے۔آئندہ برس یوم آزادی پر ملک کئی گناہ خوشحال ہوگا۔

کوئٹہ میں پہلے محمد علی جناح شوٹنگ مقابلے میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین نے نشانہ لگا کر مقابلے کا افتتاح کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے منفی پراپیگنڈے کوشکست دے دی ہے، امن کا سہرا سیکیورٹی فورسز کے سر جاتا ہے ۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے، عوام فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،شوٹنگ مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں بینڈز کی خصوصی پرفارمنس نے بھی سماں باندھ دیا۔