ابرارقتل کیس میں توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

اپ ڈیٹ 05 اگست 2016 10:21am
یس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ اوفیروزآباد سے 8اگست کو جواب طلب - فائل فوٹو یس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ اوفیروزآباد سے 8اگست کو جواب طلب - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے ابرارقتل کیس میں توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیئے۔ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ اوفیروزآباد سے 8اگست کو جواب طلب کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں ابرارقتل کیس میں دوسرامقدمہ درج کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

 درخواست گزار کا کہنا تھاکہ عدالت نے ملزم دلنوازکی مدعیت میں دوسرامقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم پرعملدرآمدنہ کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایس ایچ اوفیروزآباد کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

پولیس نےعدالت کوآگاہ کیا کہ ابرارقتل کیس میں 4سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 5 ملزمان جیل میں ہیں۔

عدالت نےایس ایس پی ایسٹ اورایس ایچ او فیروزآبادکونوٹسزجاری کرتے ہوئے 8 اگست کوجواب طلب کرلیا۔