جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کا پیداواری ہدف حاصل

شائع 28 دسمبر 2015 08:38am

seven_imagee
کامرہ :ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کا سالانہ پیداواری ہدف حاصل کرلیا،رواں سال سولہواں طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے جے ایف سیونٹین تھنڈرطیاروں کا سالانہ پیداواری ہدف حاصل کرلیا،رواں سال تیار کیا گیا سولہواں جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے ایروناٹیکل کمپلیکس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

جے ایف سیو ٹین تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے سپرد کرنے کیلئے کامرہ کینٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویرتھے، پاک فضائیہ کے سربراہ ائرمارشل سہیل امان بھی تقریب میں شریک تھے۔