لاہور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق
ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا - فائل فوٹولاہور:لاہور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق، لاہور کے علاقہ چوہنگ میں دیرینہ دشمنی پر آج صبح 25 سالہ عمران نامی ملزم نے مخالفین پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں عدنان اور امانت موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
جسے فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ واقعے کے بعد ملزم عمران نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق ،ملزم نے اپنے مقتول بھائی کا بدلہ لینے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
دوسری جانب ڈیفنس بی کے علاقے میں میاں بیوی کی پراسرار ہلاکت کی اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی۔تو گھر سے قمر اور کیشور نامی جوڑے کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔
تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق ،دونوں کی موت گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔