کراچی میں چھتیں،دیواریں گرنےاور کرنٹ لگنےسے11افراد جاں بحق

شائع 06 اگست 2016 11:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں چھتیں،دیواریں گرنے اورکرنٹ لگنے سے 11افراد جان کی بازی ہار گئے،شہری انتظامیہ اورکے الیکٹرک کی نااہلی کے سبب شہری قیمتی جانوں سے ہاتھ دوبیٹھے ۔

بارش میں ہونے والے حادثات کے باعث اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا۔کرنٹ لگنے اوردیگرحادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد11ہوگئی۔

گلشن معمارمیں 12سالہ بچی ثناکرنٹ سے لگنے جاں بحق ہوئی۔حسین آباد کارہائشی 25سالہ عنایت اورنیاآبادمیں 35سالہ شخص کرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوا۔

گلستان جوہرمیں 25سالہ عباس بجلی کا جھٹکا لگنے سے زندگی سے محروم ہوگیا۔کورنگی میں 18سالہ فیصل جبکہ اورنگی میں 40سالہ حیدرعلی کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت ہوئی۔

ادھرنیوکراچی میں کرنٹ لگنےسے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ جوڑیابازارمیں بھی ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب بارش میں چھتیں اوردیواریں گرنے سے بلدیہ قائمخانی میں 32 سالہ جویریہ،ڈیفنس میں 25 سالہ اوسامہ اورنارتھ کراچی میں 65 سالہ حامد زندگی سے محروم ہوگئے۔