انسومنیا سے پریشان افراد یہ ضرور پڑھیں

شائع 09 اگست 2016 09:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

انسومنیا سے دنیا میں تقریباً ہر کوئی پریشان ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے انسانی صحت بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے ، جس کے باعث انسان کوئی بھی کام صحیح طور پر انجام نہیں دے سکتا۔

انسومنیا سے متاثر افراد کی صحت جاگنے کے باعث خراب ہوجاتی ہے جس سے ان کی آنکھوں میں حلقے، نظام ہاضمہ متاثر اور کئی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو انسومنیا دور بھگانے کے چند آسان طریقے بتائیں گے، جن سے آپ باآسانی انسونمیا سے نجات پاسکتے ہیں۔

٭ انسومنیا  سے نجات حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے قبل آپ نیم گرم دودھ میں شہد ڈال کر پئیں۔

٭ اپنے کمرے میں موجود اضافی روشنی کو بند کردیں اور کوشش کریں کہ ایسے کمرے میں سویا جائے جہاں باہر کا شور اور روشنی کمرے میں نہ آئے۔

٭ اگررات میں نیند نہ آنے کے باعث بے چینی محسوس ہوتی ہے تو آپ سونے سے قبل مراقبہ  یا پھر یاگا کیا کریں۔ اگر آپ سونے سے قبل جرنل بھی لکھیں گے تو ا س عمل سے بھی آپ کا انسومنیا ختم ہوسکتا ہے۔

٭ رات کو سونے سے قبل اگر آپ مطالعہ کریں اور ہلکی موسیقی سنیں تو اس سے بھی آپ کو بہتر نیند آسکتی ہے۔

٭ رات کو سونے سے قبل نہانے سے بھی بہترین نیند آتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔