ریو اولمپکس: امریکی ایتھلیٹس میں حجامہ کارجحان
فائل فوٹوریو اولمپکس میں شامل امریکی ایتھلیٹس کے جسموں پر بڑے بڑے سرخ نشانات سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔ تحقیقات پر یہ نشانات حجامہ کرانےکا نتیجہ نکلے، جو ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے جسم سے فاسد خون نکالا جاتا ہے اور بدن کو چستی و توانائی ملتی ہے۔
ریواولمپکس میں شریک امریکی ایتھلیٹس کی کامیابیاں ان کی سخت تربیت کا مظہر ہیں۔ٹریننگ اور مقابلوں کی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ان کھلاڑیوں نے آسان اور بہتر طریقہ ڈھونڈ لیا،ایونٹ کے دوران کئی ایتھلیٹس کے جسموں پر سرخ نشانات دکھائی دیئے۔یہ نشان حجامہ کروانے کے ہیں تاکہ وہ بہترین کارکردگی پیش کرسکیں۔
حجامہ کرانے والے ایتھلیٹس میں اولمپکس میں انیس گولڈ میڈلز جیتنے والے امریکی سوئمر مائیکل فیلپس بھی شامل ہیں۔
معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی ہلچل مچی ہوئی ہے، حجامہ یا کپنگ تھراپی کا آغاز چین میں تین ہزارسال قبل ہوا، پھر یہ مصر، مشرق وسطیٰ سے ہوتا ہوا پوری دنیا میں مقبول ہوگیا۔
حجامہ میں شیشے کے کپوں کو جسم پر لگا کر فاسد خون کو باہر نکلا جاتا ہے، اس طریقہٴ علاج سے کئی بیماریوں سے چھٹکارا بھی ممکن ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔