ان آسان طریقوں سےاپنا موڈ خوشگوار بنائیں
فائل فوٹواکثر انسان ایک جیسے روٹین سے تنگ آجاتا ہےاور پھر اس کا کوئی بھی کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔جس کے باعث انسان ہر کام بے دلی اور اکتاہٹ سے سرانجام دیتا ہے۔
اگر آپ اپنا موڈ خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو درج ذیل دی ہوئی چیزوں پر عمل کریں ، ان چیزوں کو اپنانے سے آپ کے موڈ میں واضح تبدیلی آئے گی۔
٭ اپنے روٹین سے ہٹ کر کوئی کام کریں، جیسےاپنے پسند کے کپڑے پہن کر کسی ریستورنت میں جاکر کھانا کھائیں۔
٭ اگر کوئی کام غلط ہوجائے تو اس کےلیے اپنے آپ کو قصوروار ہرگز نہیں ٹھرائیں بلکہ اپنے آپ کو سمجھائیں کہ بعض اوقات غلطیاں ہوجاتی ہیں۔
٭ جب بھی آپ کا موڈ خراب ہو تو اس دن آپ اپنی پسند کے کپڑے پہن لیں ۔
٭ اکثر لوگوں کا موڈ ، ڈپریشن کی وجہ سے بھی خراب ہوجاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ گہری سانسیں لیں اور اندھیرے کمرے میں آنکھیں بند کرکے تھوڑی دیر کےلیے بیٹھ جائیں۔
٭ جب آپ کا موڈ خراب ہوتو آپ ٹی وی یا لیپ ٹاپ پر کوئی مزاحیہ فلم یا ڈرامہ دیکھیں۔
٭ ایک جیسے روٹین سے اگر پریشان ہوگئے ہیں تو اپنی فیملی یا دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح پلان کریں ۔
٭ کسی راہ چلتےاجنبی شخص کے بالوں کا رنگ، اس کے کپڑے، جوتے آپ پسند آرہےہیں تو اس کی تعریف ضرور کریں، اس عمل سے نہ صرف اس شخص کا موڈ خوشگوار ہوجائے گا بلکہ آپ کو بھی اچھا محسوس ہوگا۔
٭ آپ کا موڈ چاہے جتنا بھی خراب ہو، لیکن آپ کوشش کریں کہ مسکرائیں ۔
٭ زیادہ تعداد میں سبزی اور پھل کھانے سے موڈ خوشگوار رہتاہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔