رینجر ز کی دوہزار پندرہ میں آپریشن سے متعلق تفصیلات جاری

شائع 28 دسمبر 2015 02:02pm

1

کراچی: رینجرزنے دوہزار پندرہ میں آپریشن سے متعلق تفصیلات جاری کردی، ترجمان رینجرز کے مطابق رواں سال دو ہزار چار سو دس آپریشن میں چار ہزار چوہتر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال آٹھ سو ستاسی دہشتگردوں، دو سو اڑسٹھ ٹارگٹ کلرز،ستانوے بھتہ خوروں اور اننچاس اغوا کاروں کو قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کیا گیا، گرفتار اٹھارہ افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں سے مشین گنز، ایل ایم جیز، ایس ایم جیز اوردیگر اقسام کے دو ہزار سات سو پینسٹھ ہتھیار برآمد کئے گئے۔

ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ انسٹھ مقابلوں میں ایک سو باون ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ رینجرز کے بارہ اہلکار جاں بحق اور بیس زخمی بھی ہوئے ہیں۔