عمران فاروق قتل کیس ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے چارجنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزمان محسن علی ، معظم علی اور خالد شمیم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اے ٹی سی جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج حیدر شاہ کی عدالت میں پیش کیا،خالد شمیم کے وکیل شاہد کمال نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی نے دو دفعہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا،ملزمان کا مزید ریمانڈ اے ٹی سی یا ایڈیشنل سیشن جج ہی دے سکتے ہیں،ملزم خالد شمیم کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس کے حوالے سے بیان حلفی دینا چاہتا ہے،ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ لندن سے عمران فاروق کی پوسٹ مارٹم اور فنگر پرنٹس رپورٹ مانگی ہے،محسن علی کے وکیل نے کہا کہ انہیں کیس ریکارڈ دیا جائے،ڈیوٹی جج نے ملزمان کے مزید ریمانڈ پر اعتراض پر کاروائی تھوڑی دیر کیلئے روک دی اور سیشن جج سے رابطہ کیا جس کے بعد ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔