ہالی ووڈ فلم دی سی آف ٹریز کا نیا ٹریلر جاری

شائع 10 اگست 2016 02:05pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم دی سی آف ٹریز چھبیس اگست کو نمائش کیلیے پیش کی جارہی ہے۔

ہالی ووڈ فلم دی سی آف ٹریز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم کی کہانی ہے امریکی شخص Arthur Brenanکی،جو خوشگوار زندگی گزارتے گزارتے مایوسی سے دو چار ہوجاتا ہے اور پھر خود کشی کی ٹھان لیتا ہے۔

آرتھر  مرنے  کیلئے جاپان کے اس سوسائیڈ فوریسٹ  کا انتخاب کرتا ہے جو خود کشی کیلئے مشہور ہوتا ہے۔ ایسے میں اس کا سامنا ہوتا ہے جاپانی شخص ۔ Takumi Nakamuraسے جو خود بھی   مرنا چاہتا ہے۔

فلم دی سی آف ٹریز چھبیس اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔