ہالی ووڈ تھرل فلم 'دی ڈیولز ڈولز' کا پہلا ٹریلر جاری

شائع 10 اگست 2016 02:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:ہالی ووڈ تھرل سے بھرپور فلم  'دی ڈیولز ڈولز' کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکار پیڈرک ریلنڈز کی فلم 'دی ڈیولز ڈولز' کی کہانی  ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو ایک پراسرار قاتل کی تلاش کے دوران مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے ۔

قاتل کی تلاش کرتا شخص اس وقت شدید مشکل میں پڑ جاتا ہے جب اسکی  اپنی بیٹی کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرسٹور ویل، کِم جیکسن،سمانتھا اسمتھ،کینیڈی برائس اور ایشلین روس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹیڈ ایکرلے(Ted Ackerley)،گریگ ہیگارڈ (Greg Hegard) کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم سولہ ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔