کراچی کا امن پاکستان کے امن کی ضمانت ہے،خواجہ آصف
لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کراچی کا امن پاکستان کے امن کی ضمانت ہے،حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ذات سے بالاترہوکر پاکستان سے محبت کو فوقیت دینا ہوگی۔
لاہور میں خواجہ سعد رفیق کے والد خواجہ محمد رفیق کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسنوں کو یاد رکھنے والی قومیں کبھی نہیں مرتیں،بلوچستان میں امن بلوچ قیادت کا کارنامہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کےلئے پولیس،رینجرز اور فوج نے بڑی قربانیاں دیں،ہمیں سیاست کے بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم اور اصولوں کی خاطر شہید ہونیوالوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے،امن کیلئے پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
حمزہ شہباز کا مزیدکہنا تھا کہ قوم کے ایک سو چھبیس دن ضائع کرنیوالوں نے نوجوانوں کو جھوٹ بول کر گمراہ کیا، مسلم لیگ نون کی حکومت دوہزار اٹھارہ سے پہلے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کردے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔