دہشتگردوں کی پیدا کردہ خوف کی فضا ءختم ہو چکی،آرمی چیف

شائع 28 دسمبر 2015 06:08pm

raheel

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردعناصر کیخلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا،دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی پیدا کردہ خوف کی فضا ءختم ہو چکی ، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ،حقیقی کامیابیوں کیلئے تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان کے اننچاسویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اِس پختہ عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگرد عناصر کیخلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا،دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی پیدا کردہ خوف کی فضاءختم ہو چکی ،ملک میں امن و استحکام نے قوم کو مزید مضبوط بنا دیا ہے ،ملکی بقا کی جنگ میں شہریوں اور فوجیوں نے لازوال قربانیاں دیں ،نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ،حقیقی کامیابیوں کیلئے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے،انہیں چھبیس سال بعد کالج کی اعزازی فیلو شپ سے نوازا گیا۔