خلائی مخلوق پر فلم رُوگ ون اے اسٹار وارز' کا ٹریلرجاری

شائع 12 اگست 2016 02:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک:باغیوں اور خلائی مخلوق کے مابین جنگ پر مبنی فلم 'رُوگ ون اے اسٹار وارز' کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ،فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ہالی ووڈ سپرہٹ سیریزاسٹاروارزکی نئی  فلم روگ ون اے اسٹاروارزکا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کا نیا ٹریلر اولمپکس گیمز کے دوران سامنے آیا ہے۔فلم کے ٹریلر کی مقبولیت کے بعد اس کے لیگو ورژن کوعوام میں بے حد پزیرائی ملی۔

روگ ون اے میں اس بارباغیوں کے کردارکو متعارف کروایا گیا ہے۔ شائقین خلائی جنگ کے شاندارمناظرسے بھی خوب محفوظ ہوسکیں گے۔

فلم کے ہدایتکار ایڈورڈ  ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں فیلیسٹی جونز ، میڈز میکلسن اور ایلن ٹوڈائیک دکھائی دیں گے۔فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔