کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
کراچی : کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں سے پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار کی واردات کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی،ہلاک ڈاکو کی شناخت چھبیس سالہ عبد اللہ کے نام سے ہوئی،جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔
لیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے ایک کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم امجد کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ ڈیفنس سے پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔