سیلفی کو خوبصورت بنانے والی ایپس

شائع 15 اگست 2016 12:09pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سیلفی آج کے دور میں بہت عام ہوچکی ہے۔ دنیا میں تقریباً ہر انسان میں ہی سیلفی کا شوق موجود ہے، حتیٰ کہ سیلفی کا لفظ اب لغت میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

جیسے جیسے دور جدید ہوتا جارہا ہے ویسے ہی سیلفی کےلیے نت نئی ایپس بھی متعارف کروائی جارہی ہیں  اور یہ تمام ایپس لوگوں کے توجہ کا فوراً مرکز بن جاتی ہیں اورہر کوئی ان کو ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرنے لگ جاتا ہے۔

کچھ سیلفی ایپس تو ایسے بھی ہیں جن کے ذریعے آپ پورا میک اپ بھی کرسکتے ہیں اور وہ افراد جو چہرے کے داغ دھبوں کی وجہ سے سیلفی لیتے ہوئے پریشان ہوتے ہیں ان کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ سیلفی ایپ کے ذریعے اپنے چہرے کے تمام داغ دھبے چھپا سکتےہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی چند سیلفی ایپس کے حوالے سے بتائیں گے جوکہ بالکل مفت ہیں  اور سیلفی کےلیے بہت بہترین ایپس تصور کی جاتی ہیں۔

٭ ریٹریکا

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ انسٹاگرام کے فلٹرز آپ کی سیلفی کےلیے بہترین ہیں تو یقیناً آپ نے اب تک ریٹریکا استعمال نہیں کیا ہے۔ ریٹریکا کے فلٹرز انسٹاگرام سے 100 گنا زیادہ اچھے اور معیاری تصور کیے جاتے ہیں۔ ریٹریکا میں کئی اقسام کے  فلٹرز موجود ہیں جوکہ آپ کی سیلفی مزید خوبصورت بنادیتے ہیں۔

٭ ایواری

اس ایپ کے ذریعے آپ اپنی سیلفی کو بالکل الگ انداز میں ڈھال سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنی جلد کو بھی فریش انداز میں بدل سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ ایپ آپ کے دانتوں کو بھی چمکدار بناسکتی ہے۔

٭ فرنٹ بیک

اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس ایپ کے ذریعے ایک وقت میں فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں  سے تصویر کھینچ سکتے ہیں۔

٭ یو کیم

یو کیم کے ذریعے آپ اپنی جھریاں، خشک جلد اور دوسرے جلدی مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی ناک موٹی ہے اور آنکھیں چھوٹی ہیں تو اس ایپ کے ذریعے آپ اپنے نقوش کو بھی اپنی مرضی کے مطابق بناسکتے ہیں۔غرض اس ایپ کے ذریعے آپ اپنی تصویروں پر گھر بیٹھے پلاسٹک سرجری کرسکتے ہیں۔

٭ وی ایس سی او(ویسکو) کیم

یہ کیمرہ ایپ لوگوں میں کافی مقبول ہے ۔ اس میں موجود فلٹرز آپ کی تصویروں میں نئے رنگ بھر دیتے ہیں اور آپ کی تصاویر پہلے سے بہت بہتر نظر آنے لگتی ہیں۔اس ایپ میں موجود برائٹ نیس ، وارمتھ اور شارپ نیس آپ کی تصاویر کو پرکشش بنادیتی ہیں اور اس کا وینٹیج فلٹرتصویر کو 80 کی دہائی بنادیتا ہے۔

٭ پیپ کیمرہ

اس کیمرے میں مختلف ٹیمپلیٹ اس ایپ کو منفرد بناتی ہیں۔اس ایپ میں مختلف اقسام کی چیزوں سے آپ اپنی تصاویر کو الگ اور پرکشش بناسکتے ہیں۔