(وہ مجلسی آداب جو آپ کو ضرور اپنانے چاہیئے (حصہ اول

اپ ڈیٹ 18 اگست 2016 09:32am
manners فائل فوٹو

ہر  محفل کے چندآداب اور اصول ہوتے ہیں اور ان آداب کواپنانے سے نہ صرف دوسرے لوگ متاثر ہونگے بلکہ آپ سے متاثر ہوکر وہ بھی ان آداب پر عمل پیرا ہونگے۔

محفل میں اچھی طریقے سے وقت گزارنے سے میزبان بھی خوش ہوتے ہیں اور آپ کا محفل میں وقت بھی اچھا گزر جاتا ہے۔ ان آداب سے لوگ پر اچھا تاثر جاتا ہے اور اس طرح لوگ آپ کی عزت بھی کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی درج ذیل دیے گئے آداب پر عمل کریں تواس سے نہ صرف  آپ کا محفل میں وقت اچھا گزرے گابلکہ آپ میزبان سمیت دوسرے لوگ بھی آپ سے خوش ہونگے۔

٭  اگر آپ میز پر 8 یا اس سے زائد افراد کے ساتھ بیٹھے ہوں تو کوشش کریں کہ تمام افراد کے کھانا لینے کے بعد آپ کھانا اپنی پلیٹ میں ڈالیں یا پھر پہلے میزبان کے کھانا نکالنے کا انتظار کریں۔

٭ اگر آپ کے گھر دعوت ہے تو کوشش کریں کہ کھانے کی میز پر اصافی چیزیں نہ سجائیں، جیسے ڈیکوریشن پیس وغیرہ  اور اگر آپ کسی کے گھر دعوت پر گئے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنی چیزیں کھانے کی میز پر نہیں رکھی۔ جیسے چابیاں، پرس، دھوپ کے چشمے اور خاص طور پر موبائل فون، ان تمام چیزوں کو اپنے پرس یا جیب میں رکھ لیں لیکن کھانے کی میز پر ان چیزوں کو رکھنے سے گریز کریں۔

٭ جب آپ مہمانوں کے ساتھ کھانے کی میز پر موجود ہوں تو کوشش کریں کہ اپنا موبائل فون استعمال نہیں کریں۔ جب بہت ضروری فون آئے تو اس کو سننے کےلیے کمرے سے باہر چلے جائیں، سب لوگوں کے درمیان بیٹھ کر موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔

٭ اگر آپ نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کیا ہے تو کوشش کریں کہ ایسے کھانے مائیکروویو نہیں کریں جن کی خوشبوسے آپ کے مہمان آرام دہ محسوس نہیں کریں۔

٭ دروازے پر اگر ایک سے زائد لوگ آجائیں تو پہلے خود جانے کی جلدی نہیں کریں بلکہ دوسرے شخص کو جانے کےلیے دروازہ کھول دیں اور ان کو پہلے جانے کا موقع دے دیں۔

٭ جب بھی آپ بیرون ملک سفر کررہے ہوں تو ائیر پورٹ پر بورڈنگ ائیریا پر رش نہیں لگائیں۔ اپنا سامان جمع کرانے کے بعد فوراً راستہ خالی کریں تاکہ دوسرے لوگوں کو تکلیف نہیں ہو۔ اسی طرح جب آپ اپنا آتا دیکھیں تو تب ہی آگے آئیں ،سامان سے پہلے آگے آکر رش نہیں لگائیں۔

٭ جب آپ لفٹ میں جارہے ہوں تو پہلے دوسروں کو جگہ دیں سب سے پہلے خود جاکر کھٹرے نہیں ہوں۔

٭ جب بھی کسی کو ای- میل کررہے ہوں تو میل کے آخر میں محض شکریہ نہیں لکھیں۔ باقاعدہ اختتامی نوٹ لکھ کر اپنی ای-میل لکھیں تاکہ پڑھنے والے کو بھی اچھا محسوس ہو۔

٭ جب بھی کسی کو ای- میل کریں تو کیپس لاک بند کرکے ای – میل لکھیں۔ ای- میل کےلیے رنگ برنگ فنٹ استعمال نہیں کریں اور بڑی سائز کی فائلز بھیجنے سے بھی گریز کریں۔

٭ جب کوئی آپ سے بات کررہا ہو تو اس کے سامنے موبائل فون ہرگز استعمال نہیں کریں۔ اس سے سامنے والے شخص کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ اس کی بات سننے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)