رنویر نے شاہ رخ کے ماضی کو ایک بار پھر زندہ کردیا

شائع 17 اگست 2016 10:46am

srk20000000000

ممبئی:نقل تو سب کرتے ہیں لیکن بولی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے تو نقل کرنے کی حد ہی کردی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ اپنی عجیب و غریب حرکتوں اور بے لاگ تبصروں کے باعث فلم انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

رنویر لوگوں کی نقل اتارنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں ،لیکن اس بار انہوں نے حد ہی کردی ۔

انہوں نے 1993 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خا ن کی سپر ہٹ فلم 'ڈر' کے مقبول گانے 'تو میرے سامنےمیں تیرے سامنے' کو ایک بار پھر فلمایا ہے۔

گانے میں رنویر سنگھ نے بالکل وہی ماحول پیش کیا ہے جیسا اوریجنل گانے میں تھا،یہاں تک کہ رنویر نے کپڑے بھی ویسے ہی پہنے ہیں جیسے کہ شاہ رخ خان نے اس وقت پہنے تھے،رنویر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئی  ہے۔

باجی راؤ مستانی کے ہیرو  کی یہ کاوش دیکھ کر کنگ خان کا ردعمل نہایت عجیب تھا انہوں نے اس حوالے سے ٹویٹر پر پیغام جا ری کرتے ہوئے کہا کہ'جب میں نے یہ گانا دیکھا تو مجھے لگا میں ڈانس کررہا ہوں ،پھر اچانک مجھے احساس ہوا کہ رنویر یہ تم ہو'

شاہ رخ نے رنویر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 'تجھے دیکھوں کہ پیار کروں'۔