عالیہ نے اڑتاپنجاب میں مجھے حیرت میں ڈال دیا،مہیش بھٹ
فائل فوٹوممبئی:فلمساز مہیش بھٹ کہتے ہیں انہیں اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے کام پر فخر ہے اور اسے ناکامی کا مزہ بھی چکھنا چاہیئے۔
اپنے پانچ سالہ کیریئر میں عالیہ نے اپنی اداکاری کے سبب خوب کامیابی اور پزیرائی حاصل کی جن میں فلم ہائی وے، 2اسٹیٹس، ہمپٹی شرما کی دلہنیا،کپور اینڈ سنز، اڑتا پنجاب اور شاندار(جو ناکام رہی) شامل ہیں۔
مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ یہ اچھا ہے کہ عالیہ ناکامی کا مزہ چکھے۔ وہ بھی دوسروں کی طرح انسان ہے۔ فلم سارنش کے ہدایتکار اپنی بیٹی کے کام کو فخر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سڑسٹھ سالہ فلمساز کا کہنا تھاکہ اڑتا پنجاب میں عالیہ غیر معمولی اداکارہ کے طور پر ابھر کے سامنے آئیں ہیں۔ مجھے حیرت ہے کہ یہ جذباتی قابلیت کہاں سے آرہی ہے؟ عالیہ نے اڑتاپنجاب میں مجھے حیرت میں ڈال دیا۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔