کپل شرما کی بہن مل گئی
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار کپل شرما نہ صرف اپنے پروگرام'دی کپل شرما شو' کی بدولت لوگوں میں بے انتہا مقبول ہیں بلکہ اپنے مزاحیہ جملوں اور حرکتوں کی وجہ سے بھی الگ پہچان رکھتے ہیں۔
کپل اپنے شو کو منفرد بنانے کیلئے کچھ نہ کچھ نیا کرتے رہتے ہیں ،اور ان کی کاوشوں کو مداحوں کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل ہوتی ہے۔
بھارت کے مذہبی تہوار 'راکھی' کے موقع پر کپل نے اپنے شو میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کو مدعو کیا،سوناکشی شو میں اپنی آنے والی فلم 'اکیرا' کی تشہیر کے سلسلے میں آئی تھیں۔
دبنگ گرل نے فلم کی تشہیر کے ساتھ کپل کو راکھی پہنانے کی کوشش کی ،تاہم کپل نے ان سے راکھی بندھوانے سے انکار کردیا اور بھاگ گئے،سوناکشی بھی کپل کے پیچھےبھاگیں اور انہیں راکھی باندھ کر دم لیا۔
راکھی باندھنے کے بعد سوناکشی بہت خوش تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ ،آج سے میں اور کپل بہن بھائی ہیں'۔جبکہ کپل بالکل خوش نظر نہیں آئے۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔