(وہ مجلسی آداب جو آپ کو ضرور اپنانے چاہیئں (حصہ دوئم
فائل فوٹو
محفل کے چندآداب اور اصول ہوتے ہیں اور ان آداب کواپنانے سے نہ صرف دوسرے لوگ متاثر ہونگے بلکہ آپ سے متاثر ہوکر وہ بھی ان آداب پر عمل پیرا ہونگے۔
محفل میں اچھی طریقے سے وقت گزارنے سے میزبان بھی خوش ہوتے ہیں اور آپ کا محفل میں وقت بھی اچھا گزر جاتا ہے۔ ان آداب سے لوگ پر اچھا تاثر جاتا ہے اور اس طرح لوگ آپ کی عزت بھی کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی درج ذیل دیے گئے آداب پر عمل کریں تواس سے نہ صرف آپ کا محفل میں وقت اچھا گزرے گابلکہ آپ میزبان سمیت دوسرے لوگ بھی آپ سے خوش ہونگے۔
٭ دفتر کے کام کی ای- میلز آپ کبھی بھی بھیج سکتے ہیں۔ لیکن اپنے بزنس سے متعلق ای-میلز اور ایس ایم ایس کا ایک وقت مقرر کرلیں۔
٭جب بھی کھانے کی میز میں لیموں کا استعمال کریں تو لیموں نچوڑتے ہوئے اپنا ہاتھ اس کے نیچے کرلیں۔اس عمل سے آپ کے برابر میں بیٹھے شخص کے آنکھوں میں لیموں کے قطرے نہیں جائیں گے۔
٭کھانا کھاتے ہوئے اگر آپ کولڈ ڈرنک پینا چاہتے ہیں تو کولڈ ڈرنک پینے سے قبل اپنے منہ کو نیپکن سے صاف کرلیں اور اس کے بعد کولڈ ڈرنک پئیں۔
٭ کھانے کی میز پر اگر کوئی سلاد کا پیالہ یا پھر نمک دانی مانگے اورآپ کو بھی سلادیا نمک دانی کی ضرورت پڑجائے تو پہلے اس شخص کو سلاد لینے دیں ، اس کے بعد آپ سلاد اپنی پلیٹ میں ڈالیں۔ سلاد پاس کرتے ہوئے خود اپنی پلیٹ میں ڈال لینا بہت غیر مہذب عمل لگتاہے۔
٭ کبھی بھی بزنس لنچ اور ڈنر پر بچا ہوا کھانا خود کےلیے پارسل نہیں کروائیں۔ اگر دفتر کا کوئی دوست آپ کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کرتا ہے تو تب بھی اس کے گھر جاکر آپ بچا ہوا کھانا اپنے گھر لے جانے کی بات نہ کریں۔
٭ جب بھی آپ دفتر کی میٹنگ میں موجود ہوں تو ہرگز میٹنگ کے دوران اپنی فون استعمال نہیں کریں۔ چاہے آپ کا باس آپ کے ساتھ کتنا ہی فرینک ہی کیوں نہ ہو، اپنے باس کی عزت کرنا آپ کا فرض ہے۔
٭ اگر آپ کے کام سے متعلق کوئی غیر شخص آپ کو کال کریں تو اس کو مناسب طریقے سے اپنا تعارف کروائیں اور نرم مزاجی سے بات کریں۔
٭ اگر آپ کسی کو وائس میل بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کو ہمیشہ مختصر کرکے بھیجیں۔ جو بھی ضروری بات ہو تو اس بس وہی کی جائے اور وائس میل کا اختتام، اختتامی نوٹ پر کیا جائے۔
٭ دفتر میں اگر آپ کسی کا تعارف کروانا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی عہدہ بتائیں اور پھر اس کا نام بتا کر تعارف کروائیں۔مثال کے طور پر 'ان سے ملیئے یہ ہیں ہمارے سب ایڈیٹر سلمان احمد'۔
٭ اگر دفتر میں آپ کو تھوڑی دیر کیلئے کسی کام سے جانا ہے اور اپنا فون آپ ساتھ نہیں لے جاسکتے تو اپنے فون کو ڈیسک پر سائلنٹ پر لگاکر جائیں تاکہ دوسرے لوگ آپ کی رنگ ٹون کی وجہ سے تنگ نہ ہوں۔
(اس حوالے سے یہ بھی پڑھئیے: وہ مجلسی آداب جو آپ کو ضرور اپنانے چاہیئے (حصہ اول
(جاری ہے)
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔