فرحان اختر کے اس پیغام نے اُن کی بہن کو رلا دیا

شائع 18 اگست 2016 09:26am

farhan1000000

ممبئی:بولی وڈ کے مایاناز اداکار فرحان اختر کا شمار فلم انڈسٹری کے ان باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے،جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری اور گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی اور کامیاب رہے۔

فرحان اختر نے بھارت کے مذہبی تہوار 'راکھی'کی مناسبت سے اپنی اور اپنی بہن زویااختر کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں اور پیغام دیا ہے کہ 'زویا میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں ،ہمیشہ خوش رہو'۔

فرحان کی جانب سے دئے گئے اس پیغام سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی بہن سے بہت پیار کرتے ہیں اور انہیں ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ فرحان اختر بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بہترین دوست ہیں ،اور وہ کنگ خان کی آنے والی فلم 'رئیس' کو پروڈیوس بھی کررہے ہیں۔

farhan2

Love you Zoya.. Always have. Always will. #happyrakshabandhan

A photo posted by Farhan Akhtar (@faroutakhtar) on

بشکریہ: missmalini.com