ہاتھ کاٹنے پر زمیندار سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج
حافظ آباد:حافظ آباد میں ملازم کے ہاتھ کاٹنے پر زمیندار سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔
ضلع ننکانہ کے رہائشی محمد صدیق نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر زمیندار اور سابق یوسی ناظم رانا اسرار اور اس کے ساتھیوں نے تین ماہ قبل اسے اور اس کے بیٹے ابوبکر عرف اکرم کو اغوا کیا۔
صدیق کے مطابق ملزمان نے انہیں اپنے ڈیرے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے، ملزمان نے انہیں دو ماہ تک حبس بے جا میں بھی رکھا۔
پولیس تھانہ کسوکی نے زمیندار رانا اسرار سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ملزم رانا اسرار کا کہنا ہے کہ نہ تو کسی پر تشدد کیا اور نہ ہی کسی کے ہاتھ کاٹے، تمام الزامات غلط ہیں۔
ادھر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس ایچ او کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔