فیصل آباد کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی عدم توجہ
فیصل آباد:پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سیکورٹی رسک بن گیا۔ ایئر پورٹ کے اطراف میں اگی ہوئیں جھاڑیاں اور اندھیری سڑک کے باعث مسافر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
جھنگ روڈ سے متصل فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جانے والی سڑک پر لاکھوں روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹ پولز تو لگا دئیے گئے مگر انہیں بجلی فراہم نہیں کی گئی۔
انتظامیہ نے ایئرپورٹ کی تزئین و آرائش کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز تو منظور کرا لئے مگر خرچ نہیں کئے، شہریوں کا حکومت سے سوال ہے کہ آخر یہ رقم گئی کہاں؟
فیصل آباد ائیرپورٹ کو انٹرنیشل ائیرپورٹ کا درجہ حاصل ہے مگر یہاں مہیا کی گئیں سہولیات عوام کے ساتھ ایک مذاق سے کم نہیں۔
ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے حوالے سے دعوے تو بہت کئے جارہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہاں پر تو سٹریٹ لائٹس بھی موجود نہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔