دلبرداشتہ شوہر نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی

شائع 29 دسمبر 2015 01:37pm

gujranwala

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں روٹھی بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر خاوند نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔خودسوزی کر نے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گوجرانوالہ میں نوشہرہ کے علاقہ میں بیوی کے میکے سے واپس آنے سے آنکار کرنے پر تیس سالہ ظہیر نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طبی امداد کے لیے خودسوزی کرنے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور ریفر کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ظہیر کا اپنی بیوی صباء سے ڈیڑھ ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔جس پر صباء اپنے میکے چلی گئی تھی۔مگر جب آج ظہیر اپنی بیوی کو لینے سسرال گیا۔تو صباء کے واپس آنے سے انکار کرنے پر ظہیر نے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی۔