نادرا آفس خودکش حملہ، چھبیس افراد جاں بحق، انچاس زخمی

شائع 29 دسمبر 2015 04:15pm

mardan

مردان:مردان میں نادرا دفتر کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں چھبیس افراد جاں بحق جبکہ انچاس زخمی ہو گئے،لیڈی ریڈنگ میں زیرہ علاج چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

مردان نستہ روڈ پر واقعہ نادرہ دفتر میں شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آئے سیکڑوں افراد موجود تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار خود کش بمبار نے مرکزی دروازے کے قریب خود کو اڑا دیا۔دھماکے سے متعدد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراور کمپلیکس اسپتال مردان منتقل کیا گیا۔تیرہ شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورریفر کیا گیا جن میں دو راستے میں دم توڑ گئے۔جبکہ چارکی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی جی آئی جی مردان سید وزیر کا کہنا تھا کہ پانچ دھمکی آمیز خطوط ملے تھے تاہم ان میں نادرا آفس کا ذکر نہیں تھا،جس پر سیکیورٹی حساس تنصیبات پر لگائی گئی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ سمیت آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔خود کش حملہ آور کے اعضاء فرانزک رپورٹکے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں۔