مودی نے خود پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا،سرتاج عزیز
اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود پاکستان میں کچھ دیر قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ مودی اور گیارہ لوگوں کو بہتر گھنٹے کا عارضی ویزہ جاری کیا گیا۔ چیئرمین رضا ربانی کہتے ہیں ایوان پریس ریلیز پر گزارا نہیں کرے گا، حکومت کا یہ رویہ مناسب نہیں۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے سینیٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورپاکستان پر بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے دورہ افغانستان کے آخری دن وزیراعظم کو ان کی سالگرہ کی فون پر مبارکباد دی۔نریندر مودی نے خود پاکستان میں کچھ دیر کے لئے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ مودی کے دورے کے دوران ویزہ ضروریات کا پورا نہ کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں کی گئیں جو سراسر بے بنیاد ہیں۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مودی اور گیارہ لوگوں کو بہتر گھنٹے کا عارضی ویزہ جاری کیا گیا تھا۔جس پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایوان پریس ریلیز پر گزارا نہیں کرے گا۔ حکومت کا یہ رویہ مناسب نہیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ انہوں نے ایوان سے کچھ نہیں چھپایا۔ آرمی چیف کے دورہ افغانستان پر وزیردفاع جواب دے سکتے ہیں۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ وزارت خارجہ سے منسلک ہے۔ اگر ایوان چاہے تو اس پر ان کیمرہ اجلاس بلا لیا جائے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔