اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے میں ملوث2خواتین کارکن گرفتار
فائل فوٹوکراچی:اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی 2 خواتین کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا،رینجر ز نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 2ملزمان دھرلئے جبکہ فائرنگ میں حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں مدینہ سٹی مال میں قائم اے آر روائی نیوز کے دفتر پر حملہ 22اگست کو کیا گیا تھا، رینجرز نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد ایم کیو ایم کی 2کارکنوں کو گرفتار کرلیا، فوزیہ اورنسرین نامی خواتین کو لائنز ایریا سے حراست میں لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ،خفیہ اطلاع پر پاپوش نگر اور لیاقت آباد سے بھی ملزم عابد اور آصف اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم عابد کا تعلق ایم کیو ایم لندن کی عسکری ونگ سےہے۔
صدرلکی اسٹارکے قریب فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار مبین جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا ۔موقع پر موجود اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا۔
سولجر بازار پولیس نے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں شہریوں نے 2 ڈاکووں کو پکڑلیا، شہریوں نے داکوؤں کوتشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق، ڈاکو خواتین سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ شہریوں نے پکڑ لیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔