صوابی پولیس نے سڑک کنارے نصب 5کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا

اپ ڈیٹ 25 اگست 2016 07:51am
صوابی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا - فائل فوٹو صوابی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا - فائل فوٹو

صوابی:صوابی پولیس نے فوری کاروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،سڑک کنارے نصب 5 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، صوابی اورچارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران 40سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

صوابی کے علاقے ملک آباد میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران سڑک کنارے نصب بم برآمد ہوا ۔

پولیس کے مطابق ،بم 5کلو وزنی بم کو پریشرککرمیں نصب کیا گیا تھا۔ بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کربم ناکارہ بنایا  ۔

جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا ، چارسدہ تھانہ سٹی پولیس میں سرچ آپریشن میں 5 اشتہاری ملزمان اور پندرہ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔