لاہور میں بارش ،کرنٹ لگنےاورچھت گرنے سے 2بچیاں جاں بحق

شائع 25 اگست 2016 10:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور :لاہور میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور چھت گرنے  سے 2بچیاں  جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،لاہور کے سبزہ زار کی رہائشی 9سالہ مینا آج جب دوران بارش سودا سلف لینے کیلئے قریبی سٹور کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں کھمبے سے لٹکی بجلی کی تار نے اسے پکڑ لیا۔کرنٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث کم سن بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

جبکہ دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث مناواں میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرگئی۔جس کے باعث آصف نامی شخص،اسکی بیوی اور بیٹی ملبے تلے دب گئے۔

جنہیں امدادی ٹیموں نے ریسکیو کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا جہاں 2 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔