چمن میں پاک فوج کا کومبنگ آپریشن،8 دہشت گر دگرفتار

اپ ڈیٹ 25 اگست 2016 10:40am
گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدارمیں دھماکا خیز مواد برآمد - فائل فوٹو گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدارمیں دھماکا خیز مواد برآمد - فائل فوٹو

چمن:پاک فوج نے چمن اور ملحقہ سرحدی علاقے میں کومبنگ آپریشن کرکے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے راکٹ اور ڈیٹونیٹرزسمیت بھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ،سیکیورٹی فورسز اورانٹیلی جنس اداروں نے پاک افغان سرحد کے قریب مشترکہ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ، ڈیٹونیٹرز،دیسی ساختہ بم اوردھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔