مسعود خان نےآزاد کشمیرکےصدرکے عہدے کاحلف اٹھالیا
فائل فوٹومظفرآباد:مسعود خان نے آزاد کشمیرکے صدرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ نو منتخب صدرنے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں خون ریزی اورکشمیریوں پرظلم بند کرے ۔
آزاد کشمیرکے نومنتخب صدرمسعود خان کی تقریب حلف برداری مظفرآباد میں اسمبلی سیکریٹریٹ کے سبزہ زارمیں ہوئی آزاد جموں وکشمیرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد اعظم خان نے مسعود خان سے عہدے کا حلف لیا۔
میڈیا سے گفتگو میں صدرآزاد کشمیرمسعود خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر، گڈ گورننس اورآزاد خطہ کی تعمیروترقی شامل ہے۔ جنہیں پورا کرنے کے لیے شب و روز کوششیں کی جائیں گی۔
حلف برداری کی تقریب میں آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر، اسپیکراسمبلی شاہ غلام قادر، وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام شریک تھے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔