کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کاروائیوں میں تیزی
کراچی :کراچی میں پولیس اور رینجرزکی کارروائیوں میں تیزی آگئی، لیاری گینگ وارکے چار کارندوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا، جبکہ سہراب گوٹھ سےایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
کراچی میں رات گئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ رینجرز نے لیاری چاکیواڑہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے، رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان قتل، ڈکیتی، اغوا اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔