علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار اہم قرار
فائل فوٹوفائل فوٹو
راولپنڈی :امریکا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اورعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پرجاری فوجی آپریشنزاورانتظامی اُمور کوعلاقائی سلامتی کیلئے اہم پیشرفت قراردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور افغانستان میں نیٹومشن چیف جنرل جان نکلسن نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
امریکی حکام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اہم ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ، علاقائی سلامتی، پاک۔افغان سرحدی انتظام اوردیگر اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی حکام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردارانتہائی اہم ہے ۔
امریکی حکام نے پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر جاری فوجی آپریشنزاورانتظامی اُمور کوعلاقائی سلامتی کیلئے انتہائی اہم پیشرفت قرار دیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔