لاہورمیں فائرنگ،حاملہ خاتون جاں بحق
لاہور :لاہور میں سندر داس روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق جبکہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر داس روڈ پر کار سوار اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ اسپتال جارہا تھا کہ ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ، جس سے کار میں سوار حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے،بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔