ٹائیگر شروف کی فلم فلائنگ جٹ کی دھوم
File Photoممبئی :بولی وڈ کے سپر ہیرو ٹائیگر شروف کی فلم فلائنگ جٹ ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں پر چھا گئی۔فلم نے پہلے ہی روز سات کروڑ دس لاکھ روپے کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
ہیرو پنتی اور باغی کے بعد ٹائیگر شیروف کی فلم اے فلائنگ جیٹ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر اپنا لوہا منوالیا۔فلم بھارت کے پچیس سو سینما گھروں میں پیش کی گئی۔
فلم کی کہانی سپر ہیرو کی ہے، ٹائیگر شیروف اس کردار کو نبھاتے نظر آتے ہیں، انھوں نے سپر ہیرو کا کاسٹیوم پہن رکھا ہے، اور کہیں اڑان بھرتے تو کبھی پیار بھرے جلوے دکھاتے نظر آتے ہیں۔
فلم اے فلائنگ جیٹ میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ جیکولن فرناننڈز، ناتھن جونز، کے کے مین، امریتا سنگھ اور دیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔