فاروق ستار کی تمام اراکن کولندن سے آنے والی کالزنہ سننے کی ہدایت

اپ ڈیٹ 28 اگست 2016 06:36am
ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج طلب کرلیا - فائل فوٹو ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج طلب کرلیا - فائل فوٹو

کراچی:فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین کو لندن سے آنے والی کالز نہ سننے کی ہدایت کردی جبکہ ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی زیر صدارت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کا اجلاس کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا، اجلاس میں خواجہ اظہار الحسن کو ایم کیوایم پاکستان کا ترجمان مقرر کردیا گیا، اس کے علاوہ خواجہ اظہار کو رابطہ کمیٹی بھی میں شامل کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ لندن سے آنے والی کالز نہ سنی جائیں، اس کے علاوہ رہنماؤں کو لندن سے ہر قسم کے رابطہ رکھنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

 اجلاس میں دیگر شعبہ جات کے لئے بھی اراکین کے نام مقرر کرلیے گئے ہیں، جن کا اعلان آج دوپہر 3 بجے تمام شعبہ جات کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔