کراچی سپرہائی وے پرکارالٹ گئی،ایک بچی جاں بحق،2افراد زخمی
فائل فوٹوکراچی:کراچی سپرہائی وے پرکارالٹنے کے باعث ایک بچی جاں بحق اور2افراد زخمی ہوگئے۔مختلف کارروائیوں میں پولیس نے لیاری سےگینگ وارکاکارندہ رفیق بلوچ عرف رفو اورآگرہ تاج کالونی سے سیاسی جماعت کے کارکن کوگرفتارکرلیا۔
سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے حیدرآباد جانے والی کارتیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2افرادظفر اوراحسن زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکارخاندان شادی میں شرکت کے بعد حیدرآبادواپس جارہاتھا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے دبئی چوک،سیفی لین،شاہ بیگ لین اوراطراف میں پولیس نے سرچ آ پریشن کرتے ہوئےفائرنگ کے تبادلے کے بعد لیاری گینگ وارکے اہم کارندے کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم رفیق بلوچ عرف رفوکے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور لاکھوں روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ۔
ادھر پولیس نے آگرہ تاج کالونی میں خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارکرسیاسی جماعت کے کارکن راحیل کو دھرلیاجبکہ اس کا ساتھی آغا محبوب موقع سے فرارہوگیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔