وزیراعلیٰ سندھ کی بلدیاتی اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت

اپ ڈیٹ 28 اگست 2016 10:04am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلدیاتی اداروں کوفوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیربلدیات جام خان شورو سے بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پررابطہ کیا اورکمشنرکراچی سے بھی معلومات حاصل کیں،وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد شہرکی مرکزی شاہراہوں اورنشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے۔

سید مراد علی شاہ نے حکام کوہدایت کی کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کومتحرک رکھا جائے۔