ایم کیو ایم خود کوجرائم پیشہ عناصرسے الگ کرے، شیخ رشید

شائع 28 اگست 2016 09:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پرپابندی کے علاوہ اوربھی بڑے فیصلے ہوسکتے ہیں،کراچی کی رابطہ کمیٹی کولندن رابطہ کمیٹی سے جان چھڑاناہوگی۔

کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہاجروں کی بڑی تعداد محب وطن ہے،چند کرائے کے قاتلوں نے مہاجروں کوبدنام کیا۔

شیخ رشید احمد نے فاروق ستارکوسیاسی پل صراط قراردیا اورمشورہ دیا کہ ایم کیو ایم خود کوجرائم پیشہ عناصرسے الگ کرے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،عمران خان اورطاہرالقادری کی ملاقات ضروری ہے،حکمرانوں کی پاناما لیکس سے جان نہیں چھوٹے گی۔